Ajnabi - Home
  Guestbook
  Ajnabi pic
  Contact
  Friends pic page
  Home
AJNABI Poetry WORLD
Ajnabi1.webs.com

ضائع ہونے سے بچا لے ميرے محبوب مجھے
يہ نہ ہو وقت مجھے کھيل تماشا کر دے

ميں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آۓ ہيں
ميری منزل کو ميرے واسطے رستہ کر دے

ميرے ہر فيصلے ميں تيری رضا شامل ہو
جو تيرا حکم ہو وہ ميرا ارادہ کر دے

مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھيلے
مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے ذندہ کر دے




يہ جو حالت ہے ميری ميں نے بنائ ہے مگر
جيسا تو چاہتا ہے اب مجھے ويسا کر دے




اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميری روح کو اچھا کر دے

کس قدر ٹوٹ رہی ہے ميری وحدت مجھ سے
اے ميری وحدتوں والے مجھے يکجا کر دے



اگر کبھی میری یاد آۓ

تو چاند راتوں کی دلگیر روشنی میں
کسی ستارے کو دیکھ لینا
اگر وہ نخل فلک سے اڑ کر تمہارے قدموں میں آ گرے تو یہ جان لینا
وہ استعارہ تھا میرے دل کا
اگر نہ آۓ؟ ۔۔۔





مگر یہ ممکن ہی کس طرح ہے کہ کسی پر نگاہ ڈالو
تو اس کی دیوار جاں نہ ٹوٹے
وہ اپنی ہستی نہ بھول جاۓ!!
اگر کبھی میری یاد آۓ
گریز کرتی ہوا کی لہروں پہ ہاتھ رکھنا
میں خشبووں میں تمہیں ملوں گا
مجھے گلابوں کی پتیوں میں تلاش کرنا
میں اوس قطرہ کے آئینے میں تمہیں ملوں گا
اگر ستاروں میں، اوس خشبووں میں
نہ پاؤ مجھ کو



تو اپنے قدموں میں دیکھ لینا
میں گرد ہوتی مسافتوں میں تمہیں ملوں گا
کہیں پہ روشن چراغ دیکھو تو جان لینا
کہ ہر پتنگے کے ساتھ میں بھی سلگ چکا ہوں
تم اپنے ہاتھوں سے ان پتنگوں کی خاک دریا میں ڈال دینا
میں خاک بن کر سمندر میں سفر کروں گا
کسی نہ دیکھے ہوۓ جزیرے پہ رک کے تمہیں صدائی
ں

کٹھن ہے راہ گزر تھوڑي دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر تھوڑي دور ساتھ چلو

تمام عمر کہاں کوئي ساتھ ديتا ہے             
يہ جانتا ہوں مگر تھوڑي دور ساتھ چلو        




يہ ايک شب کي ملاقات بھي غنيمت ہے
کسے ہےکل کي خبر تھوڑي دور ساتھ چلو

ابھي تو جاگ رہے ہيں چراغ راہوں کے
ابھي ہے دور سحر تھوڑي دور ساتھ چلو


طواف منزل جاناں ہميں بھي کرنا ہے
تم بھي اگر تھوڑي دور ساتھ چلو
AJNABi


بچھڑا ہے جو ایک بار تو ملتےنہیں دیکھا
اس زخم کو ہم نے کبھی سلتے نہیں دیکھا

اک بار جسے چاٹ گئ دھوپ کی خواہش
پھر شاخ پہ اس پھول کوکھلتے نہیں دیکھا




یک لخت گرا ہےتو جڑیں تک نکل آئیں
جس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا



کانٹوں میں گھرے پھول کو چوم آۓ گي لیکن
تتلی کے پروں کو کبھی چھتے نہیں دیکھا


کس طرح مری روح ہری کر گیا آخر
وہ زھر جسے جسم میں کھلتے نہیں دیکھا
Website:Link

Ajnabipoetry.webs.com
Ajnabi1.webs.com
Ajnabi123.webs.com
AjnabiSMS.webs.com


Email:    Rf_masoom@yahoo.com
          Rf.masoom@live.com
Mobile:No       +92-321-9101672

AjNaBi Group of PaKiStAn
AJNABI Pvt.Ltd
Copyright © 2011  ajnabi.page.tl  All Rights Reserved.

 
Today, there have been 1 visitors (1 hits) on this page!
This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free